پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم

پہیہ جام ہڑتال 0

پنجاب میں بھاری جرمانوں اور ٹریفک آرڈیننس کے خلاف جاری پہیہ جام ہڑتال بالآخر ختم ہوگئی۔ صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال واپس لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال

لاہور میں ہونے والے مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز نے اپنے تحفظات پیش کیے، جس کے بعد حکومت نے پنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد وقتی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا، جس سے صوبے بھر میں ٹریفک بحالی کے امکانات روشن ہوگئے۔

تاہم سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں اسے قیاس آرائی اور جھوٹ قرار دیا۔

ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد
Marriyum Aurangzeb

انہوں نے مزید کہا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔ عوام کی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیرِاعلیٰ نے آگاہی مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ہڑتال سے پنجاب بھر میں نظامِ زندگی متاثر

ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں، مقدمات اور ٹریفک آرڈیننس کے خلاف صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی۔

بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث شہریوں خاص طور پر طلبہ، ملازمین اور مریضوں  کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ تھا کہ، بھاری جرمانے کم کیے جائیں، ٹریفک آرڈیننس واپس لیا جائے، ایف آئی آرز میں نرمی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں