گورے چٹے ہو جا ئیں صرف 7 دن میں بغیر کوئی لوشن اور کریم لگاۓ

گورا ہونے کے گھریلو طریقے 0

خواتین کے لیے جلد کی خوبصورتی کے گھریلو نسخے

خوبصورتی کا راز۔ جو دے آپ کو نکھارََ

طرح طرح کی کریمیں اور لوشن استعمال کرنے کے باوجود آپ کی جلد اتنی چمکدار اور خوبصورت کیوں نہیں ہوتی،کبھی آپ نے سوچا ؟

حسن کا خفیہ رازمہنگی کریموں یا بیوٹی ٹریٹمنٹ میں نہیں، بلکہ آپ کی خوراک میں ہے۔ قدرتی غذائیں جیسے پھل، سبزیاں، دالیں، ناشپاتی، ہلدی، ادرک، لیموں اور بادام وغیرہ جب ہم اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں، تو یہ نہ صرف آپ کے جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرتی ہیں بلکہ جلد اور چہرے کی رنگت میں لاتی ہیں نکھار ۔

تو ہم آپ کو دیتے ہیں صرف 7 دن کا پلان ،استعمال کریں اور پھر دیکھیں کمال۔

پہلا دن : ناشتے میں تین سے پانچ عدد تک پالک کے پتے ایک عدد کیلا ایک چمچ السی ، بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ،اگر بلینڈر نہ ہو تو باریک باریک کاٹ کر دو کپ دودھ میں ملا کر پی لیں اور ایک عدد انڈا بھی ضرور کھائیں ۔دوپہر کے کھانے میں تھوڑے سے ابلے ہوئے چنے ، ایک ایک عدد کھیرا اور ٹماٹر، ایک چمچ دہی ،حسبِ ذائقہ نمک اور کالی مرچ ڈال کر آدھا لیموں نچوڑ کر بطور سلاد استعمال کریں۔ رات کے کھانے میں دال مونگ ،سبزی میں پالک یا میتھی بغیر مصالحوں کے بنا لیں گندم یا باجرے کی روٹی کے ساتھ کھائیں ۔دوپہر کو ایک گھنٹے کے لیے سوئیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پییں ،تلی ہوئی اشیاء ،چائے اور کافی سے پرہیز کریں۔

دوسرا دن : دن کی شروعات پروٹین اور چکنائی سے بھرپور ناشتے سے کریں ،جس میں ایک عدد انڈا ابال کر باریک باریک کاٹ لیں اور اسے ایک چپاتی یا براؤن بریڈ پر پھیلا دیں پھر اس پر آدھا چمچ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں ۔

یہ ناشتہ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور اسے نرم بناتا ہے ، دوپہر سے پہلے پہلے ایک کپ تازہ بیریز یا پھر سیب یا کیلا کھائیں یہ پھل وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد کو دن بھر تازگی دیتے ہیں ۔

دوپہر کے کھانے میں ایک کپ ابلے ہوئے چنے باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ اور چند لیٹش یا پالک کے پتے ، ان سب کو ایک چمچ دہی یا تلوں کے تیل میں مکس کر کے سلاد بنالیں نمک حسب ذائقہ ڈالیں، یہ سلاد وٹامن سی فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد میں چمک اور نرمی بڑھاتا ہے۔

رات کے کھانے میں ایک مزیدار دیسی چکن اس طرح تیار کریں کہ پہلے پیاز کو بھون لیں جب ہلکا سنہرا ہو جائے تو اس میں ادرک ،لہسن کا پیسٹ ، چکن اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی ہلکی آنچ پر پکائیں جب چکن گل جائے تو یہ چپاتی یا چاول کے ساتھ کھائیں اس سالن میں موجود پروٹین جلد کے خلیوں کی مرمت کرتی ہے۔

سونے سے پہلے اگلے دن کے ناشتے کی تیاری کر لیں ،جس میں تخم بالنگا کے بیج ایک چمچ ،ایک کپ دودھ یا پانی میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں تاکہ صبح تک کھیر جیسی ساخت بن جائے۔

تیسرا دن : آج کے دن کی ابتدا ورزش سے کریں ۔ورزش سے جسم میں خون کی روانی زیادہ ہوتی ہے جس سے جلد کو آکسیجن اور غذائی اجزاء زیادہ ملتے ہیں جس کی وجہ سے جلد تر و تازہ اور نکھری ہوئی دکھائی دیتی ہے صبح کے ناشتے میں رات کے بھگوئے ہوئے تخم بلنگا میں ایک عدد سیب یا دو عدد کیلے باریک باریک کاٹ کر مکس کر کے کھالیں ۔

یہ کھیر فائبر، اومیگا 3 اور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے، جو جلد کو اندر سے غذائیت دیتی ہے۔

دوپہر سے پہلے مونگ پھلی اور مکھن سے بنی انرجی بالز لیں۔ انہیں بنانے کے لیے چوتھائی کپ مونگ پھلی ایک چمچ مکھن، ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ناریل کا برادہ ملا کر چھوٹے چھوٹے گولے بنائیں اور فریج میں رکھ دیں۔ ایک سیب کے ساتھ یہ بالز کھائیں ، یہ توانائی دیتی ہیں اور جلد کو قدرتی تازگی بخشتی ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں کل کی طرح کا سلاد استعمال کریں اور کھانا اپنی مرضی کا بنائیں۔ رات کے کھانے میں جھینگوں کا پلاؤ تیار کریں سفید چاول ابال لیں، جھینگے یا ابلا چکن تھوڑے تیل میں ادرک، لہسن کے ساتھ بھون لیں۔ پھر اس میں ٹماٹر، یا زیتون کا تیل, دیسی گھی اور ابالے ہوئے چاول شامل کریں۔ نمک، مرچ، ہلدی ڈال کر تھوڑی دیر دم پر رکھیں۔ آخر میں ہرا دھنیا اور لیموں شامل کر کے کھائیں۔ یہ کھانا پروٹین، صحت مند چکنائی اور اینٹی سوزش اجزاء کا بہترین امتزاج ہے۔

چوتھا دن : ناشتے میں ایک ابلا ہوا انڈا لیں اسے براؤن بریڈ یا چپاتی پر پھیلا دیں،اس کے اوپر آدھا چمچ زیتون کا تیل یا دیسی گھی لگائیں، نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ ڈال کر کھائیں۔ ناشتے میں ایک چوتھائی کپ بغیر نمک والے اخروٹ اور ایک آڑو یا وٹامن سی والا کوئی بھی موسمی پھل کھالیں۔ دوپہر کے کھانے میں سلاد وہ پہلے والا ضرور استعمال کریں اور کھانا اپنی مرضی کا بنائیں۔ شام کے کھانے میں وہی انرجی بالز جو دوسرے دن کے لیے ہم بتا آۓ ہیں ایک چمچ پسے بادام کا اضافہ کر کے استعمال کریں لیکن اس کےساتھ ایک کپ سبز چائے بھی پئیں۔ رات کے کھانے میں بطور سلاد کیلے کے ٹکڑے دہی یا لیموں کے رس کے ساتھ استعمال کریں۔

دن بھر پانی پیتے رہیں، ہلکی ورزش کریں، سبزیاں اور پھل روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل رکھیں۔

پانچواں دن : بطور ناشتہ دہی میں بادام اور کٹے ہوئے پھل جو میسر ہوں شامل کریں ناشتہ کے ایک گھنٹہ بعد ایک سیب کے ساتھ تھوڑی سی مونگ پھلی اور ایک چمچ مکھن بھی لے سکتے ہیں جو دیرپا توانائی دیتےہیں۔ دوپہر کا کھانا اپنی مرضی کا بنائیں لیکن سلاد وہ پہلے والا ضرور استعمال کریں ۔ شام کے کھانے میں بھوک لگے تو گاجریں کاٹ کر سادہ دہی میں ڈِپ کر کے کھائیں، ابلے ہوۓ چکن کے ریشے کر کے اس میں لیموں کا رس، نمک اور ہرا دھنیا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے ساتھ میں کالے چنے، کھیرا، ٹماٹر اور پیاز کا سلاد بنا کر تھوڑا سا زیتون کا تیل ڈال کر کھائیں ۔ یہ تمام اجزاء پیٹ بھرنے کے ساتھ جسم کو ہلکا رکھتے ہیں۔

پانی کا استعمال دن بھر جاری رکھیں اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔

چھٹا دن : آج ناشتے میں تین چار پتے پالک کے دو کیلے ایک سیب تھوڑا سا پانی ،اگر میسر ہو تو تھوڑا سا پانی ناریل کا بھی بلینڈر میں ڈال کر ایک جوس سا تیار کر کے پی لیں۔ دوپہر کے کھانے میں بھنی ہوئی یا ابلی ہوئی چپاتی ایک چمچ گھی یا زیتون کے تیل سے چوپڑ لیں اور تھوڑے ابلے چنو ں پر ہلکا سا نمک مرچ ڈال کر کھائیں ، اور وٹامن سی کےلیے کوئی بھی موسمی پھل کھالیں۔ رات کے کھانے میں ایک نرم ابلا ہوا میٹھا آلو بیچ سے کاٹیں، تھوڑا گودا نکال کر اس میں ابلےچنے، لیموں کا رس اور زیتون کے تیل کا آمیزہ مکس کرکے دوبارہ آلو میں بھر دیں اور ہرا دھنیا چھڑک کرمزے سے کھائیں۔

ساتواں دن : میگنیشیم بھی جلد کے لیے بہت خاص ہے ، اس کے لیے تخم بالنگا کی کھیر جو رات سےدودھ میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں اور صبح پھلوں کے ساتھ ملا کر کھائیں ، یہ ہضم میں آسان اور توانائی بخش ہے۔ دن دس بجے کے قریب اجوائن یا کسی بھی کچی سبزی کے ساتھ مونگ پھلی اور ایک چمچ مکھن لے سکتے ہیں، جو میگنیشیم کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں ابلے چنے، فرائی شدہ مچھلی، کچی سبزیاں جیسے سلاد ، اور تھوڑا سا پھل لےلیں، سب کچھ ایک پیالے میں ملا کر لیموں، نمک، مرچ اور تھوڑے سے تیل کے ساتھ ٹھنڈا کر کے مزے سے اڑائیں۔ شام پانچ بجے کے لگ بھگ بغیر نمک والے بادام اور موسمی پھل سے ہلکی بھوک مٹائیں۔ رات کے کھانے میں چکن کے چند ٹکڑوں کو ہلکا سا فرائی کریں، ساتھ میں گوبھی کے چھوٹے ٹکڑے ،ادرک لہسن کے ساتھ بھون کر نرم ہونے تک پکائیں، جب تیار ہو جاۓ توہرا دھنیا چھڑک کر روٹی کے ساتھ کھائیں۔ یہ کھانا دن کے اختتام پر جسم کو پروٹین اور فائبر کے ساتھ ساتھ میگنیشیم بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ سات دن کا سفر صرف ایک غذا ئی منصوبہ نہیں تھا—بلکہ یہ ایک دعوت بھی تھی اپنے آپ سے محبت کرنے کی، اپنی اندرونی صحت پر توجہ دینے کی، اور قدرتی حسن کو جگانے کی۔

نوٹ : ان دنوں ہلکی ورزش ضرور جاری رکھیں اور پانی کم ازکم آٹھ سے دس گلاس روزانہ پییں اور دوپہر کو کم ازکم ایک گھنٹہ ضرور سوئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں