دنیا ایک ایسی سمت تیزی سے بڑھ رہی ہے جہاں کاریں صرف سواری کا ذریعہ نہیں رہیں، بلکہ وہ انسانوں کی طرح بات چیت کرنے والی، ہوا میں اڑنے والی اور پیچیدہ ترین زمین پر چلنے والی مکمل مشینوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔
انسانوں کی طرح چلننے بولنے اور جہازوں کی طرح اڑنے والی کاریں
اگر آج ہم 20 سال پیچھے جائیں اور کسی سے کہیں کہ مستقبل میں گاڑیاں ہوا میں بلند ہوں گی یا روبوٹ کی طرح ٹانگوں پر چلیں گی تو یقیناً یہ ایک سائنس فکشن فلم کا منظر محسوس ہوتا۔ لیکن ٹیکنالوجی نے یہ تمام خیالات حقیقت میں بدل دیے ہیں۔
Mercedes-Benz, XPeng Aeroht, Hyundai Motor Company کی وہ جدید ترین کاریں اور ٹیکنالوجیز جنہوں نے گاڑیوں کے مستقبل کے نقشے کو یکسر بدل کر رکھ دیا
1: Mercedes-Benz کی MBUX AI کار
گاڑیوں کی دنیا میں Mercedez-Benz ہمیشہ جدت کا نام رہی ہے، مگر اب کمپنی نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے کار انٹرفیس اور انسانی گفتگو کے درمیان موجود تمام فاصلے ختم کر دیے ہیں۔ کمپنی کے MBUX Voice Assistant میں اب ChatGPT اور Microsoft Azure OpenAI Service کا انضمام کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے گاڑی صرف کمانڈ نہیں سنتی بلکہ ایک مکمل انسان دوست، فطری اور ذہین گفتگو کرتی ہے۔
MBUX اسسٹنٹ اب نہ صرف سوالات کا جواب دیتا ہے بلکہ مکمل پس منظر کے ساتھ گفتگو کو آگے بڑھاتا ہے۔ اب آپ یہ پوچھ سکتے ہیں مثلاً کل لاہور کا موسم کیسا ہوگا؟ میرے قریب بنی بہترین ریسٹورنٹس کون سی ہیں؟ فٹبال لیگ کا میچ کس نے جیتا؟ گاڑی Bing سرچ کے ذریعے تازہ ترین اور درست معلومات فراہم کرتی ہے۔
اگر دورانِ گفتگو آپ کوئی اور بات چھیڑ دیں اور بعد میں دوبارہ پہلی بات پر آنا چاہیں تو MBUX آپ کی پچھلی گفتگو کو یاد رکھتا ہے۔ اگر آپ بات کرتے ہوئے کہیں چلے جائیں اور پھر واپس آ کر گفتگو جاری رکھنا چاہیں تو MBUX پچھلی بات ذہن میں رکھتے ہوئے گفتگو وہیں سے شروع کر دیتا ہے۔ یہ آپ کی باتوں کو اپنے پاس محفوظ بھی رکھتا ہے، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ آپ کی معلومات کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کرتا، یعنی چغلی نہیں کرتا۔
تمام AI پروسیسنگ Microsoft Azure کے محفوظ ماحول میں ہوتی ہے، جہاں صارف کا ڈیٹا مکمل طور پر اِنکرپٹڈ رہتا ہے۔ MBUX کا یہ AI اپ گریڈ دنیا بھر میں 3 ملین Mercedes-Benz کاروں کو مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
2: XPeng Aeroht کی فلائنگ کار
چین کی جدید ترین ایئر وہیکل ٹیکنالوجی میں تیزی سے ابھرتا ہوا نام XPeng Aeroht ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ کمپنی نے ایک ایسی دو حصوں پر مشتمل فلائنگ وہیکل پیش کی ہے جو نہ صرف روایتی زمینی سفر کر سکتی ہے بلکہ چند لمحوں میں فضا میں بھی پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایجادات مستقبل کی شہری ٹرانسپورٹ کا نقشہ بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔
یہ فلائنگ وہیکل بنیادی طور پر دو اہم حصوں پر مشتمل ہے
1. Mother Ship جدید ترین زمینی گاڑی
یہ چھ پہیوں والی الیکٹرک گاڑی مضبوط اسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ مرکزی گاڑی ہے جو زمین پر عام الیکٹرک کار کی طرح سفر کرتی ہے۔ مضبوط ڈھانچے، ہموار ڈرائیو اور فلائنگ ماڈیول کو اپنے اندر لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ نہ صرف Air Module کو اپنے اندر محفوظ رکھتی ہے بلکہ اسے چارج کرنے، لے جانے اور دوبارہ منسلک کرنے کا پورا نظام بھی رکھتی ہے۔ اس گاڑی کا ڈیزائن مستقبل کی ٹیکنالوجی اور رئیل لائف ڈرائیونگ کو ملاتا ہے۔
2. Air Module طاقتور پروپیلرز والا فلائنگ یونٹ
Air Module اس وہیکل کا سب سے حیران کن حصہ ہے۔ یہ حصہ دراصل وہ فلائنگ ماڈیول ہے جس میں متعدد طاقتور پروپیلرز نصب ہیں۔ یہ عمودی انداز میں اُڑان بھرنے اور لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں جدید VTOL (Vertical Take-Off and Landing) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کی مدد سے یہ پرواز کرتا ہے۔ جدید پروپیلرز، ہلکے مگر مضبوط مٹیریل اور اسمارٹ کنٹرول سسٹمز اسے انتہائی مستحکم اور محفوظ فلائنگ یونٹ بناتے ہیں۔
فلائنگ ماڈیول کی خصوصیات
مکمل طور پر الیکٹرک، چھ بڑے پروپیلرز،خودکار + دستی فلائنگ موڈ، پینورامک کاک پٹ، جوائس اسٹک کنٹرول، خودکار فلائٹ، پیراشوٹ ریسکیو سسٹم۔ XPeng نے Extremely Low Altitude flights کے لیے ایک Multi-Parachute Safety System بنایا ہے جو ہنگامی حالات میں مکمل حفاظت فراہم کرتا ہے۔
یہ صرف تفریح کے لیے نہیں بلکہ میڈیکل ریسکیو، ہنگامی امداد، ہائی وے حادثات، عمارتوں سے انخلاء میں استعمال کے لیے ڈیزائن کی جا رہی ہے۔ XPeng اسی سال کے آخر تک پری سیل کا آغاز کر رہی ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے $150 ملین کی Series B فنڈنگ بھی حاصل کی ہے۔
Hyundai Elevate کار
Hyundai Motor Company نے 2019 میں دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے Walking Car یا Ultimate Mobility Vehicle (UMV) کا تصور پیش کیا۔ یہ وہ گاڑی ہے جو روایتی ٹائروں سے محدود نہیں بلکہ چل سکتی ہے، رینگ سکتی ہے، چڑھ سکتی ہے اور ایسے علاقوں میں داخل ہو سکتی ہے جہاں آج کی کوئی بھی گاڑی رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔ یہ تصور نہ صرف انجینئرنگ کی ایک نئی لہر ہے بلکہ ریسکیو اور موبیلٹی کے مستقبل کو بھی نئی سمت دیتا ہے۔
Hyundai Elevate کا سب سے حیران کن فیچر اس کی پانچ ڈگری آف فریڈم رکھنے والی روبوٹک ٹانگیں ہیں۔ ہر ٹانگ میں پہیہ بھی موجود ہے جو گاڑی کو دو مختلف انداز میں حرکت کرنے کی صلاحیت دیتا ہے: ڈرائیو + واک۔ ان ٹانگوں کی قابلیت ناقابلِ یقین ہے۔ 5 فٹ اونچی دیوار پر چڑھنے کی صلاحیت، 5 فٹ لمبا قدم رکھنے کی طاقت، برف، پتھروں، مٹی اور ملبے سے بھری زمین پر مستحکم چلنے کی اہلیت۔ یہ خصوصیات Elevate کو عام گاڑیوں سے کہیں زیادہ مؤثر اور قابلِ اعتماد بنا دیتی ہیں خاص طور پر ان حالات میں جہاں ہر سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے۔
Hyundai Elevate ایک جدید Modular Electric Vehicle Platform پر تیار کی گئی ہے جو مختلف حرکاتی موڈز کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم میں شامل چند اہم ٹیکنالوجیز اور خصوصیات یہ ہیں
1. Dual Movement System پہیوں کے ذریعے گاڑی عام کار کی طرح تیز رفتاری سے چلتی ہے۔ٹانگیں کھلتے ہی گاڑی رینگنے، چلنے اور چڑھنے کے موڈ میں آ جاتی ہے۔
2. Walking Modes ،Mammalian، Walk Mode انسان یا جانور کی طرح قدم اٹھاتے ہوئے اونچی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
Reptilian Walk Mode کم اونچائی رکھنے والا انداز، جس میں گاڑی سانپ یا چھپکلی کی طرح رینگ کر تنگ جگہوں میں آگے بڑھ سکتی ہے۔
3. Non-backdrivable Motors یہ موٹرز گاڑی کو چڑھائی یا رکاوٹ پر کھڑے رہتے ہوئے پیچھے نہیں سرکنے دیتیں، جس سے استحکام اور سیفٹی بڑھ جاتی ہے۔
4. Highway Drive Mode جب سڑک ہموار ہو، تو ٹانگیں فولڈ ہو جاتی ہیں اور Elevate مکمل طور پر ایک نارمل الیکٹرک کار میں تبدیل ہو کر ہائی اسپیڈ سے سفر کرتی ہے۔
یہ تین ماڈلز اس بات کا ثبوت ہیں کہ کاروں کی دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں
گاڑیاں انسان کی طرح بات کریں گی
ضرورت پڑنے پر اڑان بھر لیں گی
رکاوٹوں سے چل کر گزر جائیں گی
Mercedes-Benz، XPeng Aeroht اور Hyundai نے مستقبل کو نہ صرف قابلِ تصور بلکہ قابلِ حصول بھی بنا دیا ہے۔ آنے والے چند سالوں میں یہ ٹیکنالوجیز دنیا بھر کے شہروں، موٹرویز، ہنگامی حالات، اور عام سفر کے طریقوں کو بدل دیں گی۔